تعارف :
انجمن طلباء اسلام ملک پاکستان کی واحد غیر سیاسی طلباء تنظیم ہے، جس نے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک کسی شخصیت پرستی کا پرچار نہیں کیا ۔

انجمن طلباء اسلام ٢٠ شوال المکرم ١٣٨٧ ہجری بمطابق ٢٠ جنوری ١٩٦٨ کو کراچی کی “سبز مسجد صرافہ بازار” میں معرض وجود میں آئی۔

 

انجمن طلباء اسلام اپنے پہلے دن سے ہی طلباء حقوق کی جدوجہد میں سرگرمِ عمل رہی ہے، اور آج ۵٢ سال مکمل ہونے کے بعد بھی اپنے نصب العین پر گامزن ہے، کراچی سے شروع ہونے والی طلباء جماعت جس کراماتی انداز سے پورے ملک پاکستان کے طول و عرض میں جس انداز سے پٙھلی اور پُھولی انجمن ان واقعات کی ایک وصیح تاریخ رکھتی ہے۔ انجمن طلباء اسلام کا نصب العین

طلباء کے دلوں میں صحیح اسلامی روح کو بیدار کرنا ہے، جو کہ عشق مصطفی ﷺ کی شمع افروزاں کی بغیر نا ممکن ہے

اگر آپ ایک طالبعلم کی حیثیت سے ہماری ویب سائٹ وزٹ کر رہیں ہیں تو ہم آپکو اپنی اس تحریک میں حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ آئیں ملک پاکستان کی واحد غیر سیاسی طلباء جماعت کا حصہ بن کر ہمارا پیغام قریہ قریہ، بستی بستی پھیلانے میں اپنا کردار کریں ۔

سوال : آپ انجمن طلباء اسلام کا انتخاب کیوں کریں ؟

جواب: انجمن طلباء اسلام طلباء کے کردار کو نورِ اسلام سے اجالا کرنے کے لیے، اہل اسلام کو پیغمبر اسلام کی ذاتِ پُرنور سے خلوص و استقامت سے وابستہ کرنے کے لیے اور اپنے معاشرے میں لسانی،گروہی اور سیاسی بنیادوں پر دِہکائی جانے والی آگ کو بجھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

-اگر آپ ایمان کی تکمیل چاہتے ہیں۔

-اگر آپ اپنے کردار کو نکھارنا چاہتے ہیں۔

-اگر آپ اپنی ذات میں کشش اور جاذبیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

-اگر آپ معاشرے سے تشدد کے رجحانات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

-اگر آپ فحاشی و عریانیت کے سیلاب کو روکنا چاہتے ہیں۔

-اگر آپ معاشرے سے نفرتوں کے کانٹے چُن کر محبت رسول ﷺ کے سدا بہار پھول اُگانا چاہتے ہیں۔

-اگر آپ وطن عزیز کو انتشار و افتراق کے جہنم کی بجائے ایثار و محبت اور قومی یکجہتی اور ملی یگانیت کی جانب بنانا چاہتے ہیں تو آئیے انجمن طلباء اسلام

کا قافلہ خیر، لشکر نور، کارواں حب رسول ﷺ میں شامل ہو کر محبت رسول ﷺ کے پیغام کو عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیجئے۔

 

طالبعلم ساتھیو۔ ۔!!

 

آپ کے سامنے محبت رسول ﷺ کا عظیم پیغام رکھ دیا ہے ہم دیکھتے ہیں اب آپ میں سے کون طالبعلم دوست اس مقدس سفر میں ہمارا ساتھی بنتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ میں دیا گیا رجسٹریشن فارم فِل کر کے یا پھر اپنے قریبی مقامی دفتر پر فارم فِل کر کے شٙمع سے شٙمع جٙلا کر معاشرے کو روشن کیجئے۔

 

طریقہ شمولیت

 

اگر آپ باقاعدہ ہمارا ممبر شپ فارم فِل کر چکے ہیں تو ہم آپکو دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں آپ آج سے ملک پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد غیر سیاسی طلباء تنظیم کا حصہ بن چکے ہیں اب آپ انجمن طلباء اسلام میں بحیثیت ہمدرد شامل ہیں اور ہمارے ماحول میں مزید وابستہ رہ کے مختلف تنظیمی مدارج پر فائز ہو سکتے ہیں ۔

 

سوال: انجمن طلباء اسلام کے تنظیمی مدارج کتنے ہیں اور کیا ہیں ؟

جواب: جیسا کے ہم نے اوپر بتایا کے انجمن طلباء اسلام کا فارم فِل کرنے کے بعد آپ ہماری اس تحریک میں بحیثیت ہمدرد شامل ہو چکے ہیں۔

ہمدرد انجمن طلباء اسلام کا پہلا تنظیمی درجہ ہے۔ ہماری اس تحریک کے ٹوٹل تنظیمی مدارج پانچ ہیں۔

١- ہمدرد
٢-کارکن
٣-امین
۴-رکن
۵-رفیق (سابق)

 

سوال: میں انجمن طلباء اسلام کا ہمدرد بن چکا ہوں اب باقی کے مدارج طے کرنے کے لیے کیا طریقے کار ہو گا ؟

 

جواب : انجمن طلباء اسلام کا پہلا درجہ ہمدرد کا ہے جو آپ نے مکمل کر لیا۔ اب کارکن کے درجے پر فائز ہونے کے لیے

آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہوں گے، جس کے بعد آپ کارکن کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔

١- چھ ماہ تک انجمن طلباء اسلام کے ماحول سے وابستہ رہنا پڑے گا۔
٢- اپنے مقامی یونٹ میں ہونے والے ہفتہ وار تربیتی اجتماع کے ہر اجتماع میں اپنی حاضری یقینی بنانی ہو گی۔
٣-نصاب برائے ہمدرد کا مکمل مطالعہ ان ٦ مہینوں میں مکمل کرنا ہو گا۔

نصاب برائے ہمدر

حصہ اول

یہ حصہ بمعہ ترجمہ از بر کرنا ہو گا۔
کلمہ طیبہ،کلمہ شہادت،کلمہ تمجید،کلمہ توحید،کلمہ استغفار، کلمہ ردِ کفر،ایمان مجمل،ایمان مفصل،آیت الکرسی،دعائے قنوت،مسنون دعا بعد ادائے فرض صلٰوة،نماز جنازہ، نابالغ بچے اور نابالغ بچی کی نماز جنازہ،تسبیح، تراویح روزہ رکھنے اور افطار کرنے کی دعا۔
سورتیں: سورةالفیل،سورةالقریش، سورةالماعون، سورةالکوثر، سورة الکافرون، سورة النصر، سورةالہب، سورةالاخلاص، سورةالفلق، سورةالناس
تمام یاد کر لیں بمعہ ترجمعہ

 

حصہ دوم
١-وضو، غسل و نماز کا طریقہ بمعہ فقہی مسائل
٢-ذکر جمیل۔۔۔۔۔۔مولانا محمد شفیح اوکاڑوی رح
٣-روشنی کے مینار۔۔۔۔۔۔ضیاءتسنیم بلگرامی
۴-ساز سخن۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب
۵-انجمن میں شمولیت کیوں۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب

٦-انجمن کی امتیازی خصوصیات۔۔۔۔۔۔مکتبہ انجمن

ان تمام چیزوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اور مقررہ ٦ مہینے کے بعد آپ سے مقامی ناظم کارکن ٹیسٹ و انٹرویو لے گا جس کو پاس کرنے کے بعد آپ انجمن طلباء اسلام کے دوسرے درجے کارکن پر فائز ہوگیں۔

انجمن طلباء اسلام کا تنظیمی طور پر دوسرا درجہ کارکن متصور ہوتا ہے ۔
ٹیسٹ اور انٹریو پاس کرنے کے بعد جب آپ کارکن بن جائیں گے تو مندرجہ ذیل کتب کا مطالعہ کرنا اور دیگر چیزوں پر عمل کرنا لازم ہو گا جو کہ آپ کو مندرجہ ذیل سمجھائی جا رہی ہیں ۔

 

نصاب برائے کارکن
حصہ اول
بمعہ ترجمہ از بر کرنا ہو گا۔

 

اذان، تکبیرات تشریق، اقامت، دعا بعد اذان، دعا زیارت القبور، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا، نماز کے بعد دیگر دعائیں۔

سورتیں: سورة الضحٰی سے لے کر الھمز تک۔

حصہ دوم

مطالعہ کتب

 

١-دین مصطفی ﷺ۔۔۔۔۔ علامہ محمود احمد رضوی
٢-مقام مصطفی ﷺ۔۔۔۔علامہ محمود احمد رضوی
٣-سیر گلستان۔۔۔۔علامہ ارشد القادری رح
۴-صحابہ کرام کا عشق رسول ﷺ۔۔۔۔۔صوفی محمد اکرم رضوی رح
۵-سراج منیر (ناولٹ)۔۔۔۔۔اسلم راہی صاحب
٦-مکاشفتہ القلوب۔۔۔۔حضرت امام غزالی رح
٧-اکابر تحریک پاکستان۔۔۔۔۔صادق قصوری صاحب
٨-احساس ذمیداری۔۔۔۔حاجی محمد حنیف طیب صاحب
٩-ہماری ذمیداریاں۔۔۔۔حمید راعی صاحب
١٠-نام و پیام۔۔۔۔۔حمید راعی صاحب
١١-دستورالعمل۔۔۔۔انجمن طلباء اسلام
١٢-دس ضروری باتیں۔۔۔۔مکتبہ انجمن

ان تمام کتب کا مطالعہ اور قرآنی تعلیمات حاصل کرنے کے بعد آپ کو ایک سال تک کارکن کے درجے پر لازم فائز رہنا ہو گا۔ اور اس ایک سال کے دوران انجمن طلباء اسلام کی مقامی سطح کی ذمیداریاں آپ کے کندھوں پر لائی جائیں گی۔ جس کو آپ اللہ اور اس کے پیارے حبیب مصطفٰی کریم ﷺ کے فیضان سے مکمل کریں گے اور ان ذمیداریوں کو احسن انداز میں نبھانے کے لیے آپ پر حضور ﷺ کی خاص نظر کرم ہو گی۔ انشاءاللہ

 

اوپر دیے گئے مطالعے اور ایک سال مکمل کرنے کے بعد آپ انجمن کے تیسرے درجے امین بننے کے لیے اہل ہوگئے ہیں کارکن ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کے بعد اب دوبارہ آپ سے صوبائی،ڈویژن یا ضلعی قیادت امین ٹیسٹ اور انٹریو کا انعقاد کرے گی جس کو مکمل پاس کرنے کے بعد سندِ امین جاری کی جائے گی۔
امین بننے کے بعد آپ مقامی سطح سے لے کر ضلعی اور ڈویژن سطح تک کی ذمیداریوں پر منتخب ہو سکتے ہیں۔
تنظیمی طور پر امین بننے کے بعد ٦ ماہ کا عرصہ مکمل کرنا لازم ہوتا ہے اس کے بعد ہی آپ رکن ٹیسٹ کے لیے اہل متصور کیے جائیں گے۔

 

نصاب برائے امین

حصہ اول (الف)
یہ حصہ بمعہ ترجمہ از بر کرنا ہو گا۔
دورود تنجینا،دورود تاج، وضو کی دعائیں، نیا لباس پہننے کی دعا، چاند نظر آنے کی دعا، سواری پر سوار ہونے کی دعا، دعائے انس رضی اللہ عنہ، دعائے صلوٰة الحاجات، سورة المزمل، سورة الملک۔

حصہ اول (ب)
سورة الحجرات، سورة الصف، سورة النور (ترجمہ و تفسیر کے ساتھ) چالیس احادیث مبارکہ ترجمہ و تشریح کے ساتھ۔

حصہ دوم
مطالعہ کتب

١- انسان کامل۔۔۔۔محمد بن مالک علوی رح
٢-حیات امام احمد رضا۔۔۔ڈاکٹر مسعود احمد صاحب
٣-مذہب شیعہ۔۔۔حضرت خواجہ قمرالدین سیالوی صاحب رح
۴-عقائد اہلسنت۔۔۔مشتاق غلامی صاحب۔
۵-تعرف۔۔۔ترجمہ پیر محمد حسن صاحب
٦-اجالوں کا سفر۔۔۔عبدالرسول ارشد صاحب
٧-الحق المبین۔۔۔حضرت علامہ احمد سعید کاظمی رح
٨-اسلام اور تعمیر شخصیت۔۔۔میاں عبدالرشید
٩-جہاد۔۔۔صوبیدار چوھدری فرمان علی صاحب
١٠-تنظیموں کا عروج و زوال۔۔۔ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب
١١-تنظیم اور اس کے عناصر ترکیبی۔۔۔غلام مرتضٰی سعیدی
١٢-سنت خیرالانام۔۔۔حضرت پیر محمد کرم شاہ الازہری رح
١٣-تاریخ الخلفاء راشدین (حصہ خلفاء راشدین) حضرت امام جلال الدین سیوطی رح

یہ نصاب برائے امین ہے جو ہر امین کو پڑھنا لازم و ملزوم ہے ان تمام چیزوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اور بحیثیت امین چھ ماہ مکمل کرنے اور مختلف ذمیداریاں احسن انداز میں نبھانے کے بعد آپ انجمن طلباء اسلام کے چوتھے درجے پر مکمل طور پر فائز ہونے کے لیے اہل ہو جائیں گے ۔ اور مرکز کی جانب سے سالانہ ہونے والے رکن ٹیسٹ کا حصہ بنیں گے۔ رکن ٹیسٹ مرکز کی جانب سے سالانہ طور پر لیا جاتا ہے جس کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں سینٹرز کو قائم کیا جاتا ہے اور ہر صوبے سے امین دوست اس سینٹر میں تشریف لا کر ٹیسٹ اور انٹروی دیتے ہیں۔
رکن ٹیسٹ دینے سے پہلے ہر امین کو اپنے کوائف اور کارگردگی رپورٹ اپنے مقامی ناظم ضلع اور ناظم صوبہ سے تصدیق کروا کر مرکز کو ارسال کرتا ہے جس کے بعد مرکزی صدر اس امین دوست کو
قرطاس رکنیت

جاری کرتا ہے جس کے ساتھ وہ دوست ٹیسٹ دینے کا اہل سمجھا جاتا ہے ۔

 

نصاب برائے رکن

سورة یٰس(زبانی یاد کرنا) سورة یوسف (ترجمہ و تشریح کے ساتھ)
تفسیر ضیاءالقران۔۔۔۔۔۔حضرت پیر کرم شاہ الازہری رح
ضیاءالنبی ﷺ۔۔۔۔۔۔حضرت پیر کرم شاہ الازہری رح
کشف المحجوب۔ ۔۔۔۔۔۔حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رح
مقالات کاظمی۔ ۔۔۔۔۔حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی صاحب رح
کیمیائے سعادت۔ ۔۔۔۔۔۔حضرت امام غزالی رح

 

عزیز ساتھیو ۔!

انجمن طلباء اسلام کا رکن بننے کے بعد آپ مقامی سطح سے لے کر ملک پاکستان کی کسی بھی ذمیداری پر فائز ہو سکتے ہیں۔

ایک نوجوان طالبعلم دوست ان تمام مدارج کو مکمل کرتا ہوا انجمن طلباء اسلام میں صرف ٣٢ سال تک آپ مکمل طور پر ان مدارج پر فائز ہو کر کام کر سکتے ہے ۔

٣٢ سال مکمل ہونے کے بعد انجمن طلباء اسلام اپنے اس ساتھی کی ہمدرد سے لے کر رکن تک کی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آخری اور پانچویں درجے پر فائز کرنے کے لیے رفاقت نامہ جاری کرتی ہے جس کے بعد وہ طالبعلم دوست انمجن طلباء اسلام کا رفیق متصور کیا جاتا ہے۔ رفاقت نامہ حاصل کرنے کے بعد آپ مکمل طور پر تنظیم کے دستوری و آئینی حیثیت سے بری و زماں ہو جاتے ہیں ۔ رفیق بننے کے بعد آپ اب انجمن طلباء اسلام میں اپنی خدمات رفیق کی حیثیت سے بذریعہ مشورہ، بذریعہ معاون شامل ہو کر کرسکتے ہیں۔

 

محترم طالبعلم دوستو۔ ۔!

آپ نے انجمن طلباء اسلام میں ہمدرد سے لے رفیق بننے تک کا تنظیمی ڈھانچے کا مکمل مطالعہ کیا۔ یہ انجمن طلباء اسلام کا مکمل اسٹرکچر ہے جو ہم نے آپ کو بذریعہ ویب سائٹ بتایا۔

 

اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
*سیاستدانوں کے اشاروں پر چلیں۔
یا اپنے آقا و مولا ﷺ کی محبت اختیار کریں۔

*سیاسی شخصیتوں کے نام کی جیوے جیوے کہیں۔
یا عظمت مصطفٰیﷺ کے پاسباں ہیں پاسباں ہیں۔
غلام ہیں غلام ہیں رسولﷺکے غلام ہیں کہیں ۔

*کسی سیاسی شخصیت کو سیدی مرشدی کہیں۔
یا سیدی مرشدی یانبی یانبیﷺ کا نعرہ بلند کریں۔

*احیائے اسلام کے لیےاولیائے کرام کی جلیل القدر خدمات کو بے سود سمجھیں۔
یا ان مقبولان الہی کی تعلیمات کے نور سے اپنے دلوں کو منور کریں۔

*کالجز و جامعات میں تشدد اور تصادم کی فضا پیدا کرنے والوں کا ساتھ دیں۔
یا پُرامن ماحول کے لیے کوشاں رہیں۔

*موجودہ کشمکش اور بے اطمینان کے دور میں بے عملی کی زندگی گذاریں۔
یا سنت محبوب خدا کو اپنا روحانی سرشاری اور ابدی سکون حاصل کریں۔

اگر آپ دوسرا راستہ اختیار کرتے ہیں تو یقینن آپ کا اصل اور صحیح انتخاب انجمن طلباء اسلام ہے۔

آئیے اس قافلہ عشق و مستی میں شریک ہو کر بنی رحمتﷺ سے محبت و عقیدت کا ثبوت دیں