About us
admin
2020-06-08T15:49:51+00:00
تعارف
انجمن طلبہ اسلام مسلم قوم کے غیور طلبہ کی واحد غیر سیاسی جماعت ہے،اس جماعت کی تشکیل 20شوال 1387 ۔ 20جنوری 1968 مملکت خداداد پاکستان کے پہلے دارالخلافہ شہر کراچی کی سبز مسجد صرافہ بازار میں عمل میں آئی۔ جب چند غیور خداترس نوجوانوں، دور اندیش فکر رکھنے والے اور علاقہ اقبال کے حقیقی شاہینوں نے، طلباء کے معاشرے میں پھیلتے اندھیروں کے سامنے عشق رسولﷺ سے بھرپور کبھی نہ بجھنے والی شمع یعنی انجمن طلبہ اسلام کی بنیاد رکھی۔
انجمن طلبہ اسلام کا نصب العین
طلباء کے دلوں میں صحیح اسلامی روح کو بیدار کرنا، جو کہ عشق مصطفی ﷺ کی شمع افروزاں کیے بغیر نا ممکن ہے
اور ہمارا مقصد معاشرے میں پائے جانے والی بدعقیدگی، انتہاپسندی، شدت پسندی، لادینیت، کثافت نما ثقافت، فحاشی، عریانی، بے حیائی، نام نہاد روشن خیالی و دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف جہد مسلسل ہے، یہ جہدمسلسل سوچ و فکر کی جدوجہد ہے ، اور انجمن کا مقصد طلبہ و طالبات کی سوچ و فکر، جذبات اور صلاحیتوں کو متحد کر کے انہیں معاشرے میں پھیلتے اندھیروں کے خلاف قوت مدافعت اور قوتِ عمل کے ساتھ ساتھ شعور و ادراک فراہم کرنا ہے۔انجمن طلبہ اسلام جدید و قدیم روایتوں کا امتزاج اور راہ اعتدال پر گامزن پچاس سال سے زائد لازوال تحریک کی داستان ہے،
انجمن طلبہ اسلام سے وابستہ ہر طالبعلم کے لئے حضور اکرم، نور مجسم، بنی محتشم محمد مصطفیﷺ کی ذات اقدس ایک بہترین نمونہ اور آئیڈیل ہے، انجمن سے وابستہ کارکنان دو قومی نظریئے کے پیروکار ، مسلم قومیت و شناخت اور اکابرین پاکستان یعنی اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمہ، پیر مہر علی شاہ صاحب، پیر جماعت علی شاہ صاحب ، پیر کرم شاہ الاظہری، حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی رحمتہ اللہ تعالی علیہ اور ان کے رفقاء، خلفاء کے وارث ہیں،
انجمن طلبہ اسلام تعلیم و تربیت اور ادراک کے میدان میں نظام کی خامیوں اور لارڈ میکالے کے طبقاتی تعلیمی نظام کے حوالے سے ایک عظیم تاریخ اور روڈمیپ رکھتی ہے، انجمن کی پرفکر اور باوقار سوچ یہ سمجھتی ہے کہ مسلم امہ بلخصوص پاکستان کو طبقاتی نظام تعلیم کے جال میں جکڑ کر قوم کے نوجوانوں کو سوچوں کے تصادم اور قومی احساس کمتری کا شکار سازش کے تحت بنایا گیا ہے۔ انجمن طلبہ اسلام اپنے منشور کے مطابق طلبہ برادری کے حوالے سے ہر قسم کی جدوجہد کو اپنا معاشرتی و جماعتی فریضہ سمجھتی ہے۔ جس میں چند ایک نقطے یہ ہیں۔
١-طلبہ کے ساتھ تعلیمی میدان میں کسی حوالے سے کوئی زیادتی و ناانصافی رواں نہ رکھی جائے،
٢-کالجز و جامعات میں انتظامی امور میں طلبہ کے موقف کو مکمل نمائندگی دی جائے،
٣-طلبہ کو مکمل طور پر وہ پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور سیکھنے و سکھانے کے عمل کو پوری آزادی کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔
انجمن طلبہ اسلام کی سرگرمیاں تعلیم، تربیت، مذہب ، تعمیری و اصلاحی اور صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کا مجموعہ ہیں۔
انجمن طلبہ اسلام کی آفیشل ویب سائٹ پر آپ دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں