تعلیمی بجٹ میں اضافہ نہ کرنا تعلیم دشمنی ہے۔۔ انجمن طلبا ء اسلام
تعلیمی بجٹ میں اضافہ نہ کرنا تعلیم دشمنی ہے۔۔ انجمن طلبا ء اسلام
آن لائن نظام تعلیم کے حوالے سے تربیت کا کوئی بندو بست نہیں۔ معظم شہزاد ساہی مرکزی صدر، اکرم رضوی سیکرٹری جنرل
اسلام آباد ( 13جون2020 ) انجمن طلباء اسلام ا ور متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی، مرکزی سیکر ٹری جنرل انجمن طلباء اسلام محمد اکرم رضوی، مرکزی نائب صدر محمد حسنین مصطفائی،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری راشد مغل ودیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وباء نے پاکستان کے تعلیمی نظام کی قلعی کھول دی۔سترہ لاکھ سے زائد طلباء اور تقریبا ایک لاکھ فیکلٹی کی تربیت کا آن لائن نظام تعلیم کے حوالے سے تربیت کا کوئی بندو بست نہیں۔ صدر متحدہ طلباء محاذ معظم شہزاد ساہی نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی بجٹ میں اضافہ نہ کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا۔ ملک میں بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل سے نمٹنے واسطے بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا کم از کم پانچ فیصد جبکہ تعلیمی بجٹ کا پچیس فیصد اعلیٰ تعلیم کے لئے مختص کیا جائے۔اے ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے وبائی دور میں تعلیمی مسائل سے نمٹنے کے لئے مفید نظام متعارف کروانے سے قاصر ہیں جبکہ طلباء اور دیگر متعلقہ افراد حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث شدیدتذبذب کا شکار ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس سے قبل ہائر ایجو کیشن کمیشن کے پاس آن لائن کلاسز کی کوئی پالیسی نہیں تھی نہ ہی اس حوالے سے کبھی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ہائر ایجو کیشن کمیشن وبائی دور سے نمٹنے کے لئے موثر پالیسی بنانے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ ملک بھر کے تجارتی مراکز کھل چکے ہیں لہذاٰ ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے بھی کھولے جائیں۔ پریس کانفرنس کے دوران یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ کرونا وائرس سے ضائع ہونے والے سمسٹر کی فیس معاف کرکے طلبہ کا تعلیمی سال محفوظ کرتے ہوئے انہیں پروموٹ کیاجائے۔انٹرنیٹ اور سہولیات کی یکساں فراہمی تک آن لائن کلاسز اور امتحانات کے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے اس موقع پر ناظم بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اعجاز المصطفی،مرکزی رکن مشاورت عمیر اقبال ڈوگر،سبطین عالم گجر، حافظ مزمل حسین و دیگر بھی موجود تھے۔ ٭٭٭ جاری کردہ۔۔۔مرکزی میڈیا سیل
Leave A Comment