Save Education Save Nation

اس پیغام کو ہر طالبعلم دوست تک پہنچائیں۔۔!

معزز طالبعلم دوستو۔!

جیسا کے آپ دیکھ رہیں ہیں حالات حاضرہ میں کرونا وائرس کی وجہ جہاں مکمل ملک اور ہر طبقہ مشکلات و مسائل سے دو چار ہے اور اپنے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لا کر مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے ۔
اس حوالے سے ملک پاکستان کے طلباء جو کہ مستقبل کا روشن معمار ہیں وہ بھی اپنی تعلیم کہ حوالے سے پریشان نظر آتے ہیں اور حکومتی سطح پر طلباء کی داد رسائی کرنے کا کوئی ساماں نہیں کیا جا رہا۔
کالجز، جامعات کی جانب سے آنلائن کلاسز اور امتحانات کا جو ڈھونگ طلباء سے فیسیز لینے کے لیے رچایا جا رہا ہے اس کو ہم طلباء برادری خوب سمجھ چکے ہیں۔ جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
کیا طلباء برادری نے جامعات اور کالجز میں داخلہ آنلائن کلاسز لینے کے لیے لیا تھا ؟
کیا طلباء برادری آنلائن امتحانات دینے کے لیے اپنی فیسیز ادا کرے، جس کے لیے وسائل بھی طلباء کو خود استعمال کرنے ہیں انٹرنیٹ کی فراہمی، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر وغیرہ کو ارینج کرنا۔
یقیناً یہ تمام وسائل حل کرنا ہر طالبعلم کے لیے نا ممکن سی بات ہے ۔!

ہمارے مطالبات
*حکومت فی الفور طلبہ کی سمسٹر فیس معاف کرنے کا اعلان کرے۔
*انٹر نیٹ اور سہولیات کی شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسسز کو فی الفور روکا جائے۔
*ایس او پیز کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے۔
*آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ ترک کیا جائے۔
*تمام طلباء کو GPA کی بنیاد پر اگلے سمسٹر میں پروموٹ کی جائے۔
*آمدہ بجٹ میں مجموعی بجٹ کا 5 فیصد تعلیم کیلئے مختص کیا جائے۔

اسی حوالے سے تمام طلباء برادری متحد ہو کر ٹوئیٹر پر حکومتی ایوانوں میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے اور اپنے مطالبات کو تسلیم کروانے کے لیے
#NoClassesNoFees
کا ٹرینڈ چلا رہی ہے ۔ اگر آپ ایک طالبعلم ہیں اور ان مسائل کا شکار ہیں تو آئیں
کل بروز اتوار شام ۴ بجے
سے اس ٹرینڈ کا حصہ بنیں تا کہ طلباء برادری اپنا حق حاصل کر سکے ۔۔

#NoClassesNoFees