November 3, 2016 atiadmin

کراچی (پ ر)علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمتہ اللہ علیہ کی کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انجمن طلبہ اسلام کراچی کے تحت عظیم الشان و فقید المثال عشق پاکستان و فکر اقبال کانفرنس 6نومبر کو دن ایک بجے کراچی پریس کلب میں ہو گی جس سے امیرجماعت اہلسنت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ، قائد طلبہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام سید بو علی شاہ، بانی رکن انجمن طلبہ اسلام حاجی حنیف طیب ، فخر طلبہ سیکریٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام افتخار علی نوری اوردیگر علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے…

July 8, 2016 atiadmin

انجمن طلبہ اسلام کراچی کے تحت تقریب عید ملن سے مرکزی جوائنٹ سیکریڑی انجمن طلبہ اسلام ،سابق مرکزی سیکریڑی جنرل محمد علی شیخ،علامہ نسیم احمد صدیقی،علامہ اکرم سعیدی،سابق مرکزی سیکریڑی جنرل سہیل شمیم صدیقی،ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی افتخار علی نوری،سٹی ایڈیٹرروزنامہ جنگ خورشید انور،سب ایڈیٹرمحمد بخش سیالوی اور محمد معین الدین سیالوی نے خطاب کیا۔

June 21, 2016 atiadmin

نجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدرحافظ محمدعاکف طاہرنے کہاہے کہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص کی جانے والی رقم ناکافی ہے دیہی علاقوں میں تعلیم کاتناسب بڑھائے بغیر قوم کی ترقی اور خوشحالی کاخواب پورانہیں کیاجاسکتاشہروں کی نسبت دیہاتوں میں اسکولوں کی عمارتیں بہت بدحالی کاشکارہیں ،اساتذہ کامعیاربھی اچھا نہیں ہے ان سب مسائل سے نمٹنے  کیلئے تعلیم آپریشن کی ضرورت ہے جوہماراقبلہ درست کرسکے ۔ انجمن طلباء اسلام کے بانی وصدرالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ تعلیم یافتہ نوجوان ہمارے ملک وقوم کی آخری اُمیدہیں وہ انجمن طلباء اسلام کراچی ڈویثرن کے زیر…

May 31, 2016 atiadmin

کراچی (پ ر)طلباء کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔اسی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک اپنے بجٹ کا بیشتر حصہ تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی برادر افتخار علی نوری نے برادر ارقم رضا کے ہمراہ 5جون کو انجمن طلبہ اسلام کا ہونے والا تعلیم بچاؤ طلبہ کنونشن کے سلسلے میں اورنگی اور اتحاد ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کے عروض اور زوال میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پرانجمن طلبہ اسلام اورنگی ٹاؤن کایونٹ مومن آباد…

May 28, 2016 atiadmin

کراچی (پ ر)ملک کے پچاس فیصد سے زائدبچوں کو تعلیم و علاج جیسی بنیادی سہولیات میسر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت کے حالیہ سروے کے مطابق اس ملک کی ساٹھ فیصد سے زائد آبادی یومیہ دو ڈالر پر گزارہ کرتی ہے ۔اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ اس ملک کی پچاس فیصد سے زیادہ آبادی اپنے بچوں کو تعلیم و علاج جیسی کوئی بھی بنیادی سہولت مہیا کرنے سے قاصر ہے ۔ان خیالات کا اظہارسیکریٹری اطلاعا ت انجمن طلبہ اسلام کراچی محمد معین الدین سیالوی نے 5جون کو انجمن طلبہ اسلام کراچی کے تحت ہونے والے تعلیم بچاؤطلبہ…

May 20, 2016 atiadmin

کراچی (پ ر)علامہ عبدالحامد بدایونی کالج پر لینڈ مافیا کی قبضہ کی کوشش انتہائی افسوس ناک عمل ہے اور اس پرانتظامیہ کی خاموشی سے بہت سے سوال پیدا ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی برادر افتخار علی نوری نے مرکزی دفتر انجمن طلبہ اسلام 20ہیمانی مینشن ایم اے جناح روڈ پر منعقد کابینہ اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈمافیا پہلے ہی 15ایکڑ زمین ہڑپ کر چکی ہے اور اب ان کی نظریں کالج پر ہیں۔علامہ عبدالحامد بدایونی تحریک پاکستان کے عظیم ہیرو اور بانیان میں سے…

April 11, 2015 atiadmin

کراچی ( )انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام قائد عوام یونیورسٹی لاڑکانہ کیمپس میں ایک روزہ یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس سے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکریٹر ی جنرل غلام محی الدین قریشی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں اسی طرح انہیں ہرقوم وملک میں ریڑھ کی ہڈی سمجھاجاتا ہے ۔تحریک پاکستان سے لیکر آج تک طلبہ کا کردار ملک کی ترقی کیلئے مثالی رہا ۔ہمارا آج کا نوجوان دین کی تعلیمات سے دور ہوتاجارہا ہے اس نے اﷲعزوجل اور اس کے رسولﷺکے احکامات اور اپنے نبی کریم…