April 21, 2017 atiadmin 0Comment

کراچی (پ ر)انجمن طلباء اسلام  نے صوبائی وزیرتعلیم جام مہتاب حسین ڈہر،کی جانب سے سرکاری کالجوں میں طلبہ سے داخلہ اور امتحانی فیس نہ لینے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے اقدامات سے سندھ میں تعلیم کے نظام کوبہتربنانے میں مددملے گے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب اورمتوسط طبقہ تعلیم کا بوجھ نہیں اٹھاسکتاجس کی وجہ سے ذہین طلبہ پستی کی طرف جانے پرمجبورہوجاتے ہیں، حکومت کوچاہیے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پرسرکاری اسکول اور کالجز کے معیارکو بہتربنائے تاکہ تعلیم سب کے لئے عام ہو اور کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکیں،احمدرضاطیب نے گورنرسندھ ،وزیرتعلیم سے اپیل کی کہ جس طرح کالجزمیں فیس معاف کی ہے ایسی طرح وہ طلبہ جوپرائیویٹ فارم جمع کراکے امتحانات دیتے ہیں اُن کی فیسوں میں بھی کمی کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *