March 4, 2017 atiadmin 0Comment

انجمن طلبہ اسلام کے پچاس سال مکمل ہونے پر سیشن 2016-17کو ’’گولڈن جوبلی‘‘ کے طورپر منا یاجارہا ہے۔اس موقع پر گولڈن جوبلی کی تقریب 4مارچ 2017کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔جسے پاکستان کے حالیہ تناظر کے پیش نظر’’ عشق پاکستان طلبہ کونشن‘‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔آج پاکستان کو اسلام دشمن طاقتیں اندورنی اور بیرونی طور پر کمزور کر رہی ہیں۔اندونی طور پر تو صورت حال اس قدر تشویش ناک ہو چکی ہے کہ جن اولیاء کرام علیہم الرضوان نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شمع روشن کیا ان کے مزارات کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔اس لئے انجمن طلبہ اسلام کے کارکنا ن نے یہ عزم کررکھا ہے ۔
خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *