February 20, 2017 atiadmin 0Comment

کراچی (پ ر)انجمن طلباء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری سیدزاہد علی شاہ نے ایک وفد کے ہمراہ حضرت لعل شہبازقلندررحمۃُاﷲعلیہ کے مزارپر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کیلئے مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی اس موقع پر سیدزاہد علی شاہ نے حضرت لعل شہبازقلندرکے سجادہ نشین ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سے ملاقات کی اورتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اولیاء اﷲکے مزارکو نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں ،دہشت گردجتنا چاہیں مزارت پر حملہ کرلیں ہمارے دل اولیاء اﷲکی محبت سے شرشاررہیں گے ، اولیاء اﷲکے مزارات ہماری روحانی درسگاہیں ہے۔ انہوں نے مزید گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعرات کے روزپورے ملک سے زائرین حضرت لعل شہبازقلندرکے مزارپر حاضری دینے آتے ہیں،لعل شہبازقلندرکے سانحہ سے پہلے بھی پشاور،کوئٹہ ،لاہور،کراچی ،اور مہمندایجنسی میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات رونماہوچکے تھے اس کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ نہ کرنا حکومت کی نااہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اس سے درناک اورقابل مذمت بات تو یہ ہے کہ حکومتی انتظامیہ کے غفلت کے باعث شہداء کے جسموں کے اعضا ء کو کوڑے اور گندی کے ڈھیر میں ڈال دیاگیا ۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا سندھ سمیت پورے ملک میں اولیاء اﷲکے مزارت کی سیکورٹی پلان مرتب کیاجائے ،اور حضرت لعل شہبازقلندرکے مزارپر خودکش حملے کرانے والے ماسٹر مائنڈ کو سی سی فوٹج کی مددسے فوری گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔سجادہ نشین ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ نے انجمن طلباء اسلام کے وفد کو خوش آمدیدکرتے ہوئے کہاکہ انجمن طلباء اسلام طلبہ کی وہ واحد طلبہ جماعت ہے جو اسلام ،عشق مصطفی ﷺاوراولیاء اﷲکی تعلیمات کو آنے والی نسلوں تک اسکولز،کالجز ،یونیورسٹیزکے ذریعے پھیلانے کیلئے مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت لعل شہبازقلندرکی درگاہ کے دروازے انجمن طلبہ اسلام کے عہدیدارن اور کارکنان کیلئے کھلے ہیں ،انجمن کے کاموں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *