November 3, 2016 atiadmin 0Comment

کراچی (پ ر)علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمتہ اللہ علیہ کی کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انجمن طلبہ اسلام کراچی کے تحت عظیم الشان و فقید المثال عشق پاکستان و فکر اقبال کانفرنس 6نومبر کو دن ایک بجے کراچی پریس کلب میں ہو گی جس سے امیرجماعت اہلسنت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ، قائد طلبہ مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام سید بو علی شاہ، بانی رکن انجمن طلبہ اسلام حاجی حنیف طیب ، فخر طلبہ سیکریٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام افتخار علی نوری اوردیگر علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا خطاب ہو گا۔اس بات کا اعلان جنرل سیکریٹری کراچی مبشر حسین نے مرکز انجمن پر آئے ہوئے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر انجمن سید بو علی شاہ 6 روزہ دورہ سندھ کے دوران 5 نومبر کو کراچی پہنچیں گے اور مختلف علماء کرام، کارکنان انجمن ،طلبہ برادری اور دیگر شخصیات سے ملاقات کریں گے جبکہ 6نومبر کوعشق پاکستان و فکر اقبال کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *