June 21, 2016 atiadmin 0Comment

نجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدرحافظ محمدعاکف طاہرنے کہاہے کہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص کی جانے والی رقم ناکافی ہے دیہی علاقوں میں تعلیم کاتناسب بڑھائے بغیر قوم کی ترقی اور خوشحالی کاخواب پورانہیں کیاجاسکتاشہروں کی نسبت دیہاتوں میں اسکولوں کی عمارتیں بہت بدحالی کاشکارہیں ،اساتذہ کامعیاربھی اچھا نہیں ہے ان سب مسائل سے نمٹنے  کیلئے تعلیم آپریشن کی ضرورت ہے جوہماراقبلہ درست کرسکے ۔

انجمن طلباء اسلام کے بانی وصدرالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ تعلیم یافتہ نوجوان ہمارے ملک وقوم کی آخری اُمیدہیں وہ انجمن طلباء اسلام کراچی ڈویثرن کے زیر اہتمام تعلیم بچاؤ کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جاہلیت بے شمارمعاشرتی برائیوں اور بیماریوں کی وجہ بن چکی ہے ،غیر تعلیم یافتہ نوجوان اکثر بے روزگاربھی ہوتے ہیں اس لئے وہ جرائم پیشہ گروہ کاآسانی سے شکا ربن جاتے ہیں یہی لوگ دہشت گردوں کے کارندے بن کر بے شمارغیرقانونی اور غیر اخلاقی کاموں میں ملوث ہوجاتے ہیں ،جس کی وجہ سے ان کے والدین اورگھر والوں سب کو شدیدذہنی اذیت سے دوچارہونا پڑتاہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کی بقاء میں ہی ہماری بقاء اور تعلیم کے فروغ میں ہمارے مستقبل کا دارومدارہے ۔

سابق صدر انجمن طلباء اسلام قاضی عتیق الرحمان نے کہاکہ اگر ہمارے اسکول ،کالج ،یونیورسٹی کے نصاب میں خلفائے راشدین ،اولیاء کرام کی طرز حکومت ،اسلام کے معاشرے میں رہنے کے اُصولوں کو پڑھایاجائے توہم معاشرے کی برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔تعلیم بچاؤ کنونشن سے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری احمدرضاطیب ،ناظم سندھ ریاض احمدغوری،ناظم کراچی افتخارعلی ،نائب ناظم حافظ حسان امینی ،جنرل سیکریٹری سیدافضال شاہ ،سیکریٹری اطلاعات معین الدین سیالوی ،سندھ اسکاؤٹس کے جنرل سیکریٹری خواجہ عتیق میر ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *