May 31, 2016 atiadmin 0Comment

کراچی (پ ر)طلباء کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔اسی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک اپنے بجٹ کا بیشتر حصہ تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی برادر افتخار علی نوری نے برادر ارقم رضا کے ہمراہ 5جون کو انجمن طلبہ اسلام کا ہونے والا تعلیم بچاؤ طلبہ کنونشن کے سلسلے میں اورنگی اور اتحاد ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کے عروض اور زوال میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پرانجمن طلبہ اسلام اورنگی ٹاؤن کایونٹ مومن آباد جو کافی عرصہ سے بند تھااسے بحال کیا گیا،محمد جنید کو ناظم یونٹ اورمحمد راحیل کو جنرل سیکریٹری یونٹ مومن آباد نامزد کیا گیا۔آ خر میں افتخار علی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی بجٹ کوبڑھائے اور اسے مکمل خرچ کرنے کے اقدامات بھی کرے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *