May 20, 2016 atiadmin 0Comment

کراچی (پ ر)علامہ عبدالحامد بدایونی کالج پر لینڈ مافیا کی قبضہ کی کوشش انتہائی افسوس ناک عمل ہے اور اس پرانتظامیہ کی خاموشی سے بہت سے سوال پیدا ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی برادر افتخار علی نوری نے مرکزی دفتر انجمن طلبہ اسلام 20ہیمانی مینشن ایم اے جناح روڈ پر منعقد کابینہ اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈمافیا پہلے ہی 15ایکڑ زمین ہڑپ کر چکی ہے اور اب ان کی نظریں کالج پر ہیں۔علامہ عبدالحامد بدایونی تحریک پاکستان کے عظیم ہیرو اور بانیان میں سے ہیں۔اس کے باوجو د انتظامیہ کی خاموشی قابل مذمت اور افسوس ناک عمل ہے۔اگر انتظامیہ نے ایکشن نہ لیا تو انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان پر امن احتجاج کیلئے سڑکوں پر آئیں گے۔لہذا انتظامیہ فی الفور ایکشن لے اور اس میں ملوث افراد کو کیفر کردا ر تک پہنچائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *